حیدرآباد: ملکاج گیری پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے ایک لڑکی کو جسمانی استحصال کے بعد راز افشاء کر نے پر اس کے برہنہ تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل کرنے دھمکی دی اور حمل ساقط کروانے کی پر مجبور کیا ۔ پولیس اطلاعات کے مطابق ملزم ۲۷؍ سالہ سائی تیجا نے بوڈاپل میں میں بی فارمیسی میں زیر تعلیم جو تیجا کی بہن کی جماعت ساتھی ہے ۔
متاثرہ لڑکی جب تیجا کی بہن کے ساتھ کالج سے واپسی کے بعد اس کے گھر آئی سائی تیجا نے اس وقت اس کے ساتھ یہ حرکت کی ۔ بعد ازاں ملزم نے خفیہ کیمروں کی مدد سے متاثرہ کے برہنہ تصاویر حاصل کرلئے ۔ اس کے بعد سے وہ ان تصاویر کو انٹر نیٹ پر اپلوڈ کرنے کی دھمکیاں دے کر اس کے ساتھ کئی مرتبہ جسمانی تعلقا ت بنالئے ہیں۔ بعد ازاں متاثرہ لڑکی نے اس کے خلا ف ایک کیس درج کروائی ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلی ہے۔