حیدرآباد: ایل بی نگر پولیس حدود میں حالت نشہ میں ایک عورت نے ہاتھ میں کلہاڑی لئے ایک کتے پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ ایک مقامی شخص سائی کرشنانے بتایا کہ متاثرہ کتا ہمارے علاقہ میں پچھلے 13سال سے رہتا ہے۔نشہ کی حالت میں ایک عورت نے کلہاڑی سے اس پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ کتا شدید زخمی ہوگیا۔“انہوں نے بتایا کہ یہ عورت ماضی میں بھی کئی کتوں کو قتل کرچکی ہے۔
اس عورت نے تمام کالونی والو ں کو دھمکی بھی دی ہے، کالونی کے متوطن سب اس سے خوفزدہ ہیں۔اور اپنے بچوں کو اس سے دور رکھتے ہیں۔“ زخمی کتے کے جسم سے بھاری مقدار میں خون بہہ رہا تھا۔حملہ کے فوری بعد اسے اپل کے ویٹرنیری ہاسپٹل لیجایا گیا جہاں اسے جسم کے اندورن 5 ٹانکے دئے گئے جبکہ باہری حصہ پر 6ٹانکے دئے گئے۔ جانوروں کے حقوق کی تنظیم ”کمپیشنیٹ سوسائٹی آف انیملس“ (سی ایس اے) کے سربراہ این ایس پراوالیکا کی شکایت پر ایل بی نگر پولیس نے عورت کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔پروالیکا نے بتایا کہ متاثرہ کتے کو بہت زیادہ زخم آئے ہیں۔ ایسے لوگ ہمارے معاشرہ کے لئے بہت خطرناک ہوتے ہیں۔“