حیدرآباد: دیوار گرنے سے سو رہی دس ماہ کی بچی کی موت 

,

   

حیدرآباد: بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ جہاں دیوار منہدم ہونے سے ایک دس ماہ کے بچہ کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیراماؤنٹ کالونی بنجارہ ہلز کے رہنے والے قاسم قریشی کی دس ماہ کی لڑکی ماہین قریشی اپنے گھر میں محو خواب تھی ۔ ان کے گھر کے بازو ایک مکان زیر تعمیر تھا اس کی ان کے کچے مکان پر گر پڑی ۔ اس واقعہ میں ماہین قریشی کی موت واقع ہوگئی ۔

پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔