حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے شہر میں روڈ انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے 6,000 کروڑ روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ یہ کام اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان کے تحت کئے جا رہے ہیں۔ وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راو نے یہ بات بتائی ۔ کے ٹی آر نے مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی کے ساتھ ایلیویٹیڈ کاریڈار کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اسکائی ویز ‘ فلائی اوورس ‘ انڈر پاس وغیرہ بھی تعمیر کئے جائیں گے تا کہ ٹریفک کے مسئلہ کو حل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے 709 کیلومیٹر سڑکوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کچھ خانگی ایجنسیوں کے سپرد بھی کردی گئی ہے ۔