حیدرآباد: زخمی فیضان احمد اسپتال میں دوران علاج فوت

,

   

حیدرآباد: امریکہ اور دیگر ممالک کیلئے ویزہ کی فراہمی کی خدمات انجام دینے والے شہر کے ایک ویزا کنسلٹنٹ فیضان احمد جمعہ کی والین ساعتوں میں کیئر ہاسپٹل مادھاپور میں دوران علاج فوت ہوگیا۔ د واخانہ ذرائع نے بتایاکہ فیضان کے سر سے خون بہنے لگا تھا۔ بالآخر جمعہ کی صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ فیضان احمد ساکن مانصاحب ٹینک ایک تعلیمی کنسلٹنسی چلاتاتھا اور کاروبار میں بھاری نقصان سے دوچار ہوگیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس پر تقریبا پانچ کروڑ روپے کا قرض تھا۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے جمعرات کے روز انہو ں نے ایک کرایہ کی مرسیڈیز بنز کار میں شہر کے نواحی علاقہ میں اپنے آپ کو گولی مار کر ہلاک کرلیا تھا۔