حیدرآباد زو کے سفاری میں مزید جانور چھوڑنے کا منصوبہ

   

مشاہدین کے لیے نئی بسیں چلائی جائیں گی ، نائیٹ سفاری کے قیام کا منصوبہ بھی تیار

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے نہرو زولواجیکل پارک کے مشاہدین جلد ہی مشہور سفاری میں ایک بہتر مہم جوئی کے تجربے کا انتظار کرسکتے ہیں جس میں نئی بسیں چلائی جائے گی اور ساتھ ہی مفت گھومنے والے جانوروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا ۔ تلنگانہ زو پارکس کے ڈائرکٹر سنیل ایس ہیرے ماتھ نے کہا کہ سفاری کامپلکس میں زائرین کے تجربے کو بڑھانے کے لیے جلد ہی 10 تا 12 الکٹرک بسیں شامل کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نئی بسوں میں جانوروں کو دیکھنے کے لیے بڑی کھڑکیاں ہوں گی ۔ اس وقت زو میں پانچ بسیں ہیں ۔ سفاری کے علاقے میں مزید جانوروں کو چھوڑنے کے منصوبے جاری ہیں ۔ جنہیں فی الحال چار زونس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ببر ، شیر ، ریچھ اور بائین ۔ جس میں آٹھ ببر ، پانچ شیر ، اٹھ بائین اور چار ریچھوں کا مجموعہ ہے ۔ ایک مقررہ وقت پر جانوروں کا صرف ایک جوڑا سفاری میں چھوڑا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہرنوں اور موروں کی ایک بڑی تعداد جو کہ آزاد رینج ہیں ۔ سفاری میں دیکھے جاسکتے ہیں ۔ حیدرآباد کے چڑیا گھر نے بھی نائٹ سفاری کے قیام کا منصوبہ تیار کیا ہے اور چڑیا گھر اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نائٹ سفاری پر ان کی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے سنگاپور چڑیا گھر کا دورہ کرے گی ۔ زیر غور دیگر منصوبوں میں ایک بائیو لومینسنٹ پارک اور ٹنل ایکورئیم شامل ہیں جو چڑیا گھر کے قریب میر عالم تالاب کے قریب تجویز کیا گیا ہے ۔ اکٹوبر کے آس پاس کے دورے کا مقصد چڑیا گھر کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ نئی سہولیات متعارف کرانا ہے ۔ ڈاکٹر ہیرے ماتھ نے کہا کہ گزشتہ سال چڑیا گھر میں کل 22,93,192 نٹ فال تھے اور اس سال اگست تک سیاحوں کی تعداد 9,76,253 تک پہنچ گئی ہے ۔ نہرو زوالوجیکل پارک نے 71 ویں عالمی وائلڈ لائف کی تقریبات کا آغاز کیا جس میں ڈرائنگ اور پنٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 500 بچوں نے حصہ لیا ۔ ریپٹائل ہاوس ایمفی تھیٹر میں سانپوں سے متعلق آگاہی شو کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ ایجوکیشن آفیسر نے زہریلے اور غیر زہریلے سانپوں کا لائیو مظاہرہ کیا ۔ نہرو زوالوجیکل پارک نے 8 اکٹوبر تک تقریبات کا ایک سلسلہ بھی طئے کیا ہے ۔۔ ش