حیدرآباد۔ ورلڈ سائیکلنگ الائنس (ڈبلو سی اے) کے صدرسر گراہم واٹسن اور 20 سال سے یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن اور یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے امور داخلہ اور انصاف کے چیئرمین حیدرآباد بائیسکلنگ کلب کے آزادی کا امرت مہوتسو سائیکلتھون میں شرکت کے لیے حیدرآباد میں ہیں اور یہ ہائی ٹیکس پر 29 جنوری 2023 کو منعقدہ ہوگا۔ پریس سے بات کرتے ہوئے سر گراہم واٹسن نے دنیا بھر میں بہتر ماحول کے لیے سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے ڈبلیو سی اے کی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان میں آکراور حیدرآباد کے سائکلوتھون میں حصہ لینے کے قابل ہونے پر خوش ہوں۔