حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( ایجنسیز ) ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات ( حیدرآباد ) نے تلنگانہ میں پولنگ کے دن بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ڈی حیدرآباد نے پولنگ کے دن پورے تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کے دن یعنی 13 مئی کو پوری ریاست میں بارش ہوگی۔ قبل ازیں تلنگانہ میں ہیٹ ویو کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ کے اوقات صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کردیئے تھے۔ اب، آئی ایم ڈی حیدرآباد کی تازہ ترین پیشن گوئی کے مطابق پیر 13 مئی کو پولنگ کے روز تلنگانہ میں بھاری بارش ہوگی۔