حیدرآباد : /6 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے احاطہ میں آوارہ کتوں نے پھر ایک مرتبہ ہرن کو نشانہ بناتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ یونیورسٹی کے این آر ایس ہاسٹل کے احاطہ میں آج صبح ایک مردہ ہرن پائے جانے پر سنسنی پھیل گئی ۔ سنٹرل یونیورسٹی کے اطراف و اکناف علاقوں میں آوارہ کتوں کی کثیر تعداد میں اضافہ کے باعث اب تک 12 ہرن فوت ہوچکے ہیں اور ایک تازہ ترین واقعہ میں بلدی حکام کی لاپرواہی پھر ایک مرتبہ منظر عام پر آئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جی ایچ ایم سی اور محکمہ جنگلات کی ایک مشترکہ کارروائی میں آوارہ کتوںکو وہاں سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔ ب