حیدرآباد: ساری دنیا میں گنگا جمنا تہذیب سے مشہورشہر حیدرآباد میں بعض فرقہ وارانہ ذہنیت کے حامل افراد اس تہذیب کو پامال کرنا چاہتے ہیں۔ ایک ہندو شخص نے ایک مسلم شخص سے آرڈر کیا ہوا چکن65لینے سے انکار کردیا کیونکہ وہ مسلمان تھا۔ ذرائع کے مطابق پرانے شہر کے علی آباد کے ساکن اجے کمار نے سوئیگی ایپ سے چکن 65آرڈر کیا اور اسے کسی ہندو لڑکے سے بھیجنے کے لئے کہا اور بتایا کہ ہندو لڑکے کے ذریعہ بھیجنے پر وہ اس ایپ کو ریٹنگ دے گا۔تاہم سوئیگی نے یہ آرڈر ایک مسلم لڑکے کے ذریعہ بھیجا۔ لڑکے نے اسے اس کے گھر کا مکمل پتہ معلوم کرنے کے لئے اسے فون کیا۔ اجے کمار نے فون پر اس کا نام پوچھا۔ لڑکے جب اپنا نام بتایا تو اس نے آرڈر کینسل کردیا۔ اس واقعہ سے مسلم لڑکے کو دلی تکلیف ہوئی۔
اس نے شاہ علی بنڈہ پولیس میں اس تعلق سے ایک شکایت درج کروائی۔