حیدرآباد۔ حیدرآباد سوپر اسٹارز نے ورلڈ پکل بال لیگ میں اپنی برتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلی دل والے کے خلاف شاندار 4-1 کامیابی حاصل کی۔ مردوں کے سنگلز میں ایڈوارڈو ایریزاری نے زبردست آغازکیا اور میکس فری مین کے خلاف 24-9 کی شاندار جیت کے ساتھ اپنی برتری برقرار رکھی۔ خواتین کے ڈبلز میں لودوویکا سیاکی نے کیرولینا اووچریک کے ساتھ اپنی پہلی شرکت کی اورکم اسکور کے باوجود دلچسپ مقابلے میں حیدرآباد کے لیے 14-7 کی فتح حاصل کی۔ مردوں کے ڈبلز میں حیدرآباد نے اپنی برتری کو مزید مضبوط کیا۔ دلی کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں سخت مقابلہ کیا لیکن روس وِٹیکر اور میکس فری مین نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے کنٹا میوشی اور لینڈر لازاروکو 10-8 سے شکست دے دی۔رواں ایونٹ میں حیدرآبادی ٹیم کا غلبہ جاری ہے ۔