حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے لاوارث گاڑیوں کی نیلامی

   

حیدرآباد 4 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے 1750 لاوارث گاڑیوں کو عوامی نیلامی کے ذریعہ ہراج کیا جائے گا۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اگر حقیقی مالکان اپنی گاڑیکا دعویٰ کرنے میں ناکام رہے تو اُنھیں نیلام کردیا جائے گا۔ اگر کوئی بھی شخص جو ان گاڑیوں میں سے کسی پر کوئی اعتراض یا ملکیت کی دلچسپی رکھتا ہے تو وہ کمشنر آف پولیس، انٹیگریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سنٹر بنجارہ ہلز حیدرآباد میں اپنی درخواست داخل کرسکتا ہے۔ اعلان کی گئی تاریخ سے 6 ماہ کے اندر گاڑی کا دعویٰ کیا جاسکتا ہے۔ گاڑیوں کی تفصیلات عنبرپیٹ کے ایس اے آر سی پی ایل پولیس گراؤنڈ میں تعینات نیلامی ٹیم کے پاس دستیاب ہے۔ حیدرآباد سٹی پولیس کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی معلومات دستیاب ہیں۔ (ش)