حیدرآباد۔ 16 ستمبر (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے حیدرآباد سٹی پولیس سے وابستہ 50 انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لائے۔ محمد امجد علی انسپکٹر اسپیشل برانچ کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر دومل گوڑہ پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد نعیم الدین انسپکٹر ٹریفک میر چوک کا تبادلہ کرکے انہیں ڈیٹکٹیو انسپکٹر رین بازار مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یو چندرا شیکھر انسپکٹر نارائن گوڑہ کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر ٹاسک زون ایسٹ زون مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ انسپکٹر فلک نما پولیس اسٹیشن کے آدی ریڈی کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر ٹاسک فورس ساؤتھ زون مقرر کیا گیا ہے۔ اے رمیش کو انسپکٹر چارمینار، کے رمیش گوڑ کو انسپکٹر مہانکالی، پی انجیا انسپکٹر ٹریفک پولیس اسٹیشن کلثوم پورہ کا تبادلہ کرکے انہیں ڈیٹکٹیو انسپکٹر گولکنڈہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ جے سرینو انسپکٹر چندرائن گٹہ ٹریفک پولیس اسٹیشن کو ڈیٹکٹیو انسپکٹر مادناپیٹ، ایل روی کمار انسپکٹر عابڈس ٹریفک پولیس اسٹیشن کو ڈیٹکٹیو انسپکٹر سعیدآباد، این این سیدیا ڈیٹکٹیو انسپکٹر آئی ایس سدن کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر فلک نما ٹریفک پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔ ب