حیدرآباد 8 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اچانک چند آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے۔ حیدرآباد کمشنر کے سرینواس ریڈی آئی پی ایس کو ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ ڈائرکٹر جنرل کے عہدہ پر تبادلہ کیا اور آئی پی ایس سی وی آنند ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو کا تبادلہ بحیثیت حیدرآباد سٹی کمشنر کی حیثیت سے کیا گیا۔ وجئے کمار آئی پی ایس ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں اینٹی کرپشن بیورو ڈائرکٹر جنرل مقرر کیا گیا۔ سی وی آنند نے گزشتہ میں بھی سٹی کمشنر کی حیثیت سے خدمت انجام دیتے ہوئے شہر میں امن و امان کی برقراری کے لئے کام کیا تھا جس پر انھیں ’’سنگھم‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ سی وی آنند نے ورنگل، عادل آباد اور نظام آباد اضلاع میں بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے سال 2002 ء میں پریسیڈنٹس گیلنٹری ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ انھوں نے ایسٹ اینڈ سنٹرل زون میں ڈی سی پی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر ٹریفک کی حیثیت سے سال 2010 ء تا 2013 ء تک بھی خدمت انجام دیتے ہوئے ٹریفک مسائل کو ختم کرنے اور ’’ڈرنک اینڈ ڈرائیو‘‘ جیسے قانون کو لانے میں اہم رول ادا کیا۔ سی وی آنند نے بحیثیت سائبرآباد کمشنر کی حیثیت سے شی ٹیم قائم کرنے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔ سیول سپلائی، سی آئی ایس ایف میں ڈھائی سال تک کام کیا ہے۔ سی وی آنند کے سٹی کمشنر بننے کے بعد شہر میں جرائم پر قابو پائے جانے کی اُمید کی جارہی ہے۔ ش