حیدرآباد: سڑک کنارہ خاتون نے بچہ جنم دیا۔

,

   

حیدرآباد: لنگرحوض باپو گھاٹ علاقہ میں ایک عورت نے سڑک کے کنارہ بچہ جنم دیا۔ اس موقع پر 108ایمبولنس اسٹاف نے مدد کی۔ بعد ازاں خاتون نے ایک بچہ کوجنم دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنس ایمبولنس کے ذریعہ متاثرہ خاتون کے پاس پہنچ گئے اور انہیں دواخانہ لیجایا جارہا تھا۔ راستہ میں ہی خاتون درد کی وجہ سے بہت تڑپ رہی تھی۔ او راسے خون بہہ رہا تھا۔ ایمبولنس کو سڑک کے کنارہ روک دیا گیا۔ اور وہیں پر ان کی زچگی کی گئی۔

ماں اور بچہ صحت مند بتائے گئے۔ خاتون کا تعلق غریب خاندان سے بتایا گیا ہے۔ بعد ازاں ایمبولنس کے ذریعہ ماں اور بچہ کو ایمبولنس کے ذریعہ کاروان کے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔