حیدرآباد سکندرآباد میں گنیش چتورتھی کا آغاز

   

مختلف مقامات پر گنیشوں کی ایستادگی ، پنڈالوں کو مفت برقی
حیدرآباد۔27۔اگسٹ(سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں آج گنیش چتورتھی کے ساتھ 10 روزہ گنیش تہوار کا آغاز ہوا۔شہر کے مختلف مقامات پر گنیش اتسو کے موقع پر خصوصی پوجا کا اہتمام کرتے ہوئے گنیش پنڈال گنیش کی مورتیاں بٹھائی گئی ہیں۔شہر کے تینوں کمشنریٹ کے حدود میں 85 ہزار گنیش منڈپ لگائے گئے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کمشنریٹ کے حدود میں 60ہزار گنیش مورتیاں نصب کی گئی ہیں جبکہ 25 ہزار گنیش کی مورتیاں رچہ کنڈہ اور سائبر آباد کمشنریٹ کے حدود میں نصب کئے گئے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ ان جملہ 85ہزار گنیش مورتیوں میں چھوٹی بڑی مورتیاں سب شامل ہیں جو کہ محلہ جات‘ بازاروں کے علاوہ کالونیوں میں لگائی گئی ہیں۔ حکومت تلنگانہ نے گنیش منڈپوں اور پنڈالوں کو مفت برقی سربراہی کا اعلان کیا ہے اور اس کے علاوہ نوراتری کے دوران درگا پوجا کے لئے نصب کئے جانے والے پنڈالوں کے لئے بھی مفت برقی سربراہی کا فیصلہ کرتے ہوئے احکامات کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے گنیش تہوار کے دوران شہر حیدرآباد میں کے علاوہ تینوں کمشنریٹ میں گنیش پنڈال کے اطراف و اکناف خصوصی انتظامات کی ہدایا ت جاری کی گئی ہیں۔3