حیدرآباد: تلگو چھوٹے پردہ کے مشہور ادا کار مدھو پرکاش نے بیو بھارتی نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ہے۔ مدھو او ربھارتی کی شادی 2015ء میں ہوئی۔ بھارتی ایک خانگی ملازم بتائی گئی ہے۔ ہنس انڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کو اس کے شوہر مدھو کا پیشہ پسند نہیں تھا، وہ رات دیرگئے آتا تھا۔
منگل کی صبح تقریبا 10بجے مدھو نے اپنی بیوی بھارتی سے کہا کہ وہ جم کو جارہا ہے او ر وہاں سے وہ سیریل کی شوٹنگ کے لئے چلاجائے گالیکن بھارتی نے مدھو سے کہا کہ وہ جم سے سیدھا گھرآئے شوٹنگ کے لئے نہ جائے ورنہ وہ خودکشی کرلے گی لیکن پرکاش مدھو نے اس کی اس دھمکی کو نظر انداز کردیا۔ بعد ازاں مدھو جب واپس شام کو اپنے گھر لوٹا تو اس کی بیوی کی نعش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ اداکار مدھو نے فوری رائے درگم پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلا ع۔
اطلاع پاتے ہی پولیس فورا مقام واقعہ پہنچ گئی۔ نعش کو پنچ نامہ کے بعد اسے بغرض پوسٹ مارٹم عثمانیہ دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مدھوپرکاش نے کئی سیریلو ں میں کام کیا ہے او ر اس نے تلگو کی سوپر ہٹ فلم ”باہوبلی“ میں بھی کام کیا ہے۔