حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ چینائی میں عصمت ریزی کا شکار

   

فلم انڈسٹری میں ہلچل ، ملزمین گرفتار ، چینائی پولیس کی کارروائی

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی فلم اداکارہ کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ چینائی میں پیش آیا ۔ شوہر سے دوری کے بعد چینائی منتقل ہوگئی تھی ۔ متاثرہ فلم اداکارہ ٹی وی سرئیلس اور فلموں میں سائیڈ ہیروین کا کام کرتی تھی جس وقت اس اداکارہ کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی وہ گھر میں اکیلی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ اداکارہ چینائی منتقل ہونے کے بعد فلموں میں کام کرتے ہوئے زندگی بسر کررہی تھی ۔ گذشتہ روز جب خاتون مکان میں اکیلی تھی 6 افراد مکان میں داخل ہوگئے تاہم خاطیوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا ۔ اصل سرغنہ مروگیشن جو ایک فلم اداکار کا ڈرائیور ہے وہ 6 افراد کے ساتھ اداکارہ کے مکان پہونچا ۔ سونچی سمجھی سازش کے تحت ہی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی ۔ دو افراد کو مکان کے باہر رکھوالی کے لیے چھوڑا گیا اور چاروں مکان میں داخل ہوئے اور اس اداکارہ کو دبوچ لیا اور اجتماعی عصمت ریزی کی گئی ۔ فلموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ کے ساتھ فلمی انداز میں عصمت ریزی کے واقعہ نے فلم انڈسٹری میں ہلچل مچادی ۔ چینائی کے دلاسارکم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرویگیشن ، کلیان کمار ، ارون پانڈے ، ماریپا ، پیریا نمبوراج اور موپیداڑی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔۔ ع