حیدرآباد۔28فروری(سیاست نیوز) ایران پر اسرائیل۔امریکہ کے حملہ کے بعد خلیجی ممالک میں پیداشدہ صورتحال کے نتیجہ میں شہر حیدرآباد سے خلیجی ممالک کیلئے کئی پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے منسوخ کردی گئی ہیں جن میں سعودی عرب‘ دبئی ‘ ابو ظہبی ‘ کے علاوہ قطر اور دیگر ممالک کیلئے روانہ ہونے والی پروازیں شامل ہیں۔شام تک موصول اطلاعات کے مطابق حیدرآباد سے روانہ ہونے والی 8 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں جن میں دوحہ ‘ شارجہ ‘ ابوظہبی ‘ کویت ‘ دمام ‘ راس الخیمہ و دبئی جانے والی پروازیں شامل ہیں جو کہ خلیجی ممالک کی ہوائی پٹی بند کردیئے جانے کے سبب منسوخ کی جاچکی ہیں۔3