حیدرآباد: ایک 29سالہ پولیس کانسٹبل نے حیدرآبادپولیس کمشنر انجنی کمار کو ایک خط لکھ کر نوکری چھوڑدینے کا اطلاع دی۔ پرتاپ نامی ایک شخص جس نے انجینئر نگ میں گریجویشن کیا۔ او رپانچ سال قبل محکمہ پولیس میں کانسٹبل کے عہدہ پر فائز ہوگیا۔ وہ چارمینار پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ اس نے کمشنر حیدرآباد کو ایک جذباتی خط لکھا او رنوکری چھوڑدینے کی بات کہی۔ اس نے اپنے خط میں لکھا کہ ”سر میں چارمینار پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہا ہوں، میرے گھر میں میری شادی کیلئے رشتہ تلاش کیا جارہا ہے‘15دن پہلے شادی کے سلسلہ میں لڑکی دیکھنے کیلئے گئے تو لڑکی نے مجھ سے یہ کہتے ہوئے شادی کرنے سے انکار کردیا کہ میں کانسٹبل ہوں۔
اس لڑکا کا کہنا تھا کہ کانسٹبل کو 24گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے، اس لئے وہ ایسے لڑکے سے شادی کرنا نہیں چاہتی۔ اس لئے میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے رہاہوں۔“ پرتاپ نے مزیدلکھا کہ پولیس کانسٹبل بننے والے کو سرویس کے مطابق ترقی کے مواقع نہیں ملتے۔20سال تک کانسٹبل کے طو رپر خدمات انجام دینے والے کو ہیڈ کانسٹبل بنایا جاتا ہے‘ جبکہ دیگر سرکاری محکمہ جات میں سرویس کے مطابق ترقی دی جاتی ہے۔“ پرتاپ نے اعتراف کیا کہ اسی نے یہ خط لکھا ہے۔