حیدرآباد: شدید بارش کے سبب دیوار منہدم، ایک خاتون ہلاک

,

   

حیدرآباد: شہر میں جاری شدید بارش کے سبب ایک بوسیدہ دیوار گر پڑی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون کی جان چلی گئی۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز چکڑپلی علاقہ میں پیش آیا۔ ٹائمس آف انڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ35سالہ کے کلپنا اور ا سکی دختر 10سالہ کے پرانیتا جمعہ کی شب اپنے گھر میں سورہے تھے۔ اس وقت شہر میں شدید بارش ہورہی تھی۔ جس کی وجہ سے ان کے کمرہ کی بوسیدہ دیوار ان پر گر پڑی۔

انہیں فوری دواخانہ منتقل کیا۔ جہا ں ڈاکٹرس نے خاتون کو مردہ قرار دیدیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔ متوفیہ ایک گھریلو خاتون بتائی گئی جبکہ اس کے شوہر بلدیہ ملازم بتائے گئے۔