حیدرآباد شدید سردی کی لپیٹ میں

   

حیدرآباد۔ 17 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر میں سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے 19 ڈسمبر تک زرد اور 20 و 21 ڈسمبر کیلئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔ موسم سرما میں کے عروج پر پہونچتے ہی شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ عام طورپر دن میں 18 ڈگری سلسئیس درجہ حرارت درج ہوا کرتا ہے تاہم جمعہ کو 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ حالیہ تین دن سے سردی میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے ۔ آئندہ پانچ دن کے دوران درجہ حرارت میں تین تا چار ڈگری گراوٹ کا امکان ہے ۔ بعض مقامات پر درجہ حرارت 15 ڈگری تک پہونچ سکتا ہے ۔ ن