حیدرآباد: شوہر سے جھگڑا، بیوی کی خودکشی

,

   

حیدرآباد: میاں بیوی کے درمیان بچو ں کو اسکول چھوڑنے کے بارے میں جھگڑے کے نتیجہ نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ رین بازار پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق 27سالہ عرفانہ بیگم کی شادی محمد اقبال سے دس سال قبل ہوئی۔ انہیں دو بچے ہیں۔ روزانہ شوہر بچوں کو اسکول چھوڑا کرتا تھا لیکن کسی ضروری کام کے سلسلہ میں کل اسکول نہ چھوڑ سکا۔ او ربیوی نے بھی بچوں کو اسکول نہیں چھوڑا۔

اقبال شام کو گھر واپس ہونے کے بعد بچوں کو اسکول نہ چھوڑنے کی وجہ دریافت کی۔ اس کے بعد دونو ں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ اس دوران عرفانہ بیگم نے کیڑے مار دوا پی لی دواخانہ منتقلی کے دوران وہ فوت ہوگئیں۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔