حیدرآباد : ترملگیری پولیس انسپکٹر مسٹر روی کمار نے آج کہا کہ ایک آدمی کو اس کی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ روی کمار نے مزید تفصیلات بتائی کہ این کرشنا جو پیشہ سے کیب ڈرائیور ہے ، اس کی شادی ایشونی نامی ایک لڑکی سے ۲۰۱۱ء میں ہوئی تھی ۔ انہیں ایک لڑکا ہے۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد ان میں اختلافات پیدا ہوگئے ۔روزانہ ان میں جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ ایک دن ایشونی جھگڑے تنگ آکر اپنے مائیکے چلی گئی ۔
بعد ازاں ۲۹؍ دسمبر کو کرشنا ا س کے مائیکے گیا اور اس سے وعدہ کیا وہ اب جھگڑا نہیں کرے گا اور پر سکون زندگی مہیا کرے گا ۔ اس کے بعد ایشونی اپنے شوہر کے گھر واپس آگئی ۔ لیکن پھر سے جھگڑے شروع ہوگئے ۔ ایک دن جھگڑے کے دوران شوہر غصہ میں آکر ایشونی کے سرپر وزنی پتھر ڈال دیا جس سے ایشونی برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے قاتل کرشنا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا ہے ۔
جہاں مجسٹریٹ نے اسے جیل کی سزا سنائی ۔