حیدرآباد :۔ ایک تازہ سروے میں کہا گیا ہے کہ سال 2020 میں حیدرآباد شہر میں رئیل اسٹیٹ کا موقف ملک کے دوسرے شہروں کے مقابل بہت بہتر ہے ۔ لاک ڈاؤن قواعد میں نرمی کے بعد سے رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں کے حوالہ سے اربن انڈیا میں حیدرآباد نمبرون ہے ۔ ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران بھی حیدرآباد شہر میں رہائشی فلیٹس کی خرید و فروخت کا رجحان برقرار رہا ۔ بتایا گیا کہ ریاستی حکومت کی موافق پالیسیوں کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ بزنس کو کافی سنبھالا ملا ۔ سرمایہ کاری کے حق میں حکومت کی مثبت پالیسی سے کورونا کے حالات میں رئیل اسٹیٹ بزنس کو کافی تقویت ملی ہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران مالس کی تعمیر کا کام رک گیا تھا ۔ اب یہ کام دوبارہ شروع ہوچکا ہے ۔۔