حیدرآباد: صنعتی یونٹ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

   

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں بدھ کو IDA بولارم میں ایک اسٹیل فیکٹری میں دھماکے سے ایک مزدور ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔شبہ ہے کہ حادثہ بوائلر پھٹنے سے پیش آیا۔زخمیوں کو حیدرآباد کے کوکٹ پلی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔متوفی کی شناخت ہیمنتھ (28) کے طور پر ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پٹن چیرو کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ دھماکے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات کا انتظار ہے۔آئی ڈی اے بولارم ایک صنعتی کلسٹر ہے جو حیدرآباد کے قریب سنگاریڈی ضلع میں واقع ہے اور ماضی میں اس طرح کچھ صنعتی حادثات پیش آئے ہیں۔