حیدرآباد۔ شمس آباد ایرپورٹ میں طیارہ میں سوار ہونے سے پہلے سوڈان کی ایک خاتون فوت ہوگئی۔یہ 62سالہ خاتون جس کی شناخت ہیبہ محمد طہ علی کے طورپر کی گئی ہے ،شہر کے ایک اسپتال میں گذشتہ 7ماہ سے کینسر کا علاج کروارہی تھی۔ وہ اپنے ملک واپسی کیلئے ایرپورٹ پہنچی تھی۔اگیٹ کے قریب دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وہیل چیر سے وہ گر گئی۔اس کو اپولو ایرپورٹ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔