حیدرآباد: عثمانیہ یونیوسٹی کے 19نومبر سے ڈگری امتحانات، دسمبر میں بیاک لوگس امتحانات

,

   

حیدرآباد: عثمانیہ یونیوسٹی کے بی کام، بی ایس سی، بی بی ایم کے ڈگری کے پہلے، تیسرے اور پانچویں سمسٹرس کورس کے امتحانات 19/نومبر کو منعقد کئے جارہے ہیں۔ امتحان کنٹرولر پروفیسر سری رام وینکٹیش نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اب امتحان فیس ادائیگی کی تاریخ ختم ہوچکی ہے۔ یونیورسٹی کے بیاک لوگس امتحانات جو 17,18,19اکتوبر کو منعقد ہونے والے تھے جو آرٹی سی ملازمین ہڑتال کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے تھے۔

تاہم اب یہ امتحانات 7اور8دسمبر کو منعقد ہوں گے۔مزید تفصیلات کیلئے یونیورسٹی کے ویب سائٹ osmania.ac.inسے حاصل کی جاسکتی ہے۔