حیدرآباد: علاج کے بہانے عامل نے خاتون کی عصمت ریزی، عامل او راس کا معاون گرفتار

,

   

حیدرآباد: فلک نما پولیس حدود میں ایک شادی شدہ خاتون پر سے شیطان کا سایہ بھگانے کے بہانے اس کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے ملزم عامل اور اس کا ساتھی معاون کو گرفتار کرلیا ہے۔ فلک نما پولیس کے مطابق ایرہ کنٹہ سعادت نگر کی رہنے والی ایک 20سالہ خاتون پر اس کے شوہر او رسسرالی رشتہ داروں نے اس پر شیطانی اثرات ہونے کا دعوی کرتے ہوئے اسے ایک عامل شیخ موسی باوزیر کے پاس لے گئے۔ عامل نے اس کا علاج کرنے کے بہانے اسے اس کے شوہر کے سامنے برہنہ کردیا اور اس کی عصمت ریزی کی۔

دوبارہ ایک مرتبہ پھر اس کا شوہر عامل کے پاس لے گیا جس کے بعد عامل کے معاون شیخ محسن نے عصمت ریزی کی خواہش ظاہر کی جس پر خاتون نے انکار کردیا جس پر اس کے سسرالی رشتہ داروں نے اسے ا سکے مائیکے بھیج دیا۔ جب خاتون کے والد جو بیرون ملک برسرروزگار ہیں شہر آنے آئے او رتمام حقائق سے آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے عامل موسی باوزیر او رکے معاون شیخ محسن کو گرفتار کرلیا۔