حیدرآباد فارماسیٹی کیلئے مرکز سے امداد کی درخواست

   

وزیر صنعت و تجارت اور وزیر پٹرولیم کو کے ٹی راما راؤ کا مکتوب
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکتوبر (پی ٹی آئی) صنعتوں اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے اتوار کو مرکزی حکومت سے درخواست کی کہ حیدرآباد فارما سیٹی کو مالی امداد فراہم کی جائے۔ کے ٹی راما راؤ نے مرکزی وزیر صنعت و تجارت پیوش گوئل اور مرکزی وزیر پٹرولیم ، قدرتی گیاس و فولاد دھرمیندر پردھان کے نام اس ضمن میں مکتوب روانہ کیا ہے۔ پیوش گوئل کے نام اپنے مکتوب میں کے ٹی راما راؤ نے جو عرف عام میں کے ٹی آر سے معروف ہیں ۔ مرکز سے درخواست کی کہ داخلی انفراسٹرکچر کی ترقیات کے مرحلہ ۔1 کیلئے 2,100 کروڑ روپئے اور بیرونی انفراسٹرکچر رابطوں پر عمل آوری کے لئے 1318 کروڑ روپئے کی گرانٹ ان ایڈ فراہم کی جائے ۔ کے ٹی آر کے دفتر سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد فارما سیٹی پراجکٹ کو مجوزہ حیدرآباد ۔ ورنگل صنعتی راہداری پراجکٹ کے طور پر ترجیحات کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور اس کے کارکرد ہونے کے بارے میں جائزہ لینے کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔