حیدرآباد: فون پر زیادہ بات کرنے پر ڈانٹنے سے بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی، شوہر کی گمشدگی کی شکایت

,

   

حیدرآباد: فون پر زیادہ بات کرنے، فون کا زیادہ استعمال کرنے پر ڈانٹنے سے ناراض ہوکر بیوی شوہر کا گھر چھوڑکر چلی گئی۔ پولیس اس معاملہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ واقہ چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن حدو دمیں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40سالہ انورادھا اپنی ذمہ داریو ں کو نظر انداز کرتے ہوئے فون پر زیادہ وقت گذارنے لگی۔ جس پر اس کے شوہر منوہراس پر شدید غصہ ہوا اور ان دونوں میں بحث و تکرار شروع ہوگئی۔

تناؤ کا شکار بیوی نے شوہر کا گھر چھوڑ کر کہیں چلی گئی جہاں اس کا پتہ نہیں چل رہا ہے۔یہ 10نومبر کو پیش آیا۔ اس کے بعد سے اب تک شوہر نے سارے مقامات پر اسے ڈھونڈلیا لیکن اس کا کہیں پتہ نہیں چل رہا ہے۔ جس کے شوہر نے آج پولیس سے رجوع ہوتے ہوئے گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔ چلکل گوڑہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔