حیدرآباد۔ حیدرآباد فٹ بال کلب نے نئی اور تازہ ترین کرسٹ کی نقاب کشائی کی جسے 2020-21 سیزن میں استعمال کیا جائے گا۔ کلب کے نئے لوگو میں کرسٹ کے بنیادی جھلک کو برقرار رکھا گیا ہے جو حیدرآباد کی نمائش کرتا ہے ۔حیدرآباد ایف سی کے شریک مالک ورون ٹریپورینی نے کہا یہ ایک آغاز ہے حیدرآباد ایف سی میں ہم سب کے لئے نیا اور دلچسپ دور کے خواہاں ہیں اور ہم کلب کے لوگوکو متعارفکرکے خوش ہیں۔ حیدرآباد میں فٹ بال ہمیشہ ہمارا کھیل رہا ہے ، لہذا ہم جدید حیدرآبادکیلئے نئے لوگو پیش کرتے ہیں ۔