حیدرآباد: قرض کی ادائیگی میں ناکامی پر ایک شخص خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ چندرائن گٹہ علاقہ میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ایک 55سالہ محمد رشید پیشہ کارپینٹر نے قرض ادائیگی میں ناکامی پر اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پڑوسیوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع واردات پر پہنچی۔
پولیس نے بتایا کہ محمد رشید ساکن غوث نگر بنڈلہ گوڑہ نے ہینڈ لون لیا تھا لیکن وہ اس کی ادا نہیں کرپارہا تھا اور پچھلے کچھ دنوں سے وہ بیروزگار بھی تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکراس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا۔