حیدرآباد۔28جنوری (سیاست نیوز)حیدرآباد لٹریری فیسٹول 2024کا شاندار پیمانے پر حیدرآباد میںانعقاد عمل میں آیا۔ مختلف پروگراموں پر مشتمل فیسٹول میں ہندوستان کی تہذیب او رثقافت کو پیش کیاگیا ۔ سہ روزہ فیسٹول 26تا 28جنوری منعقد کیا گیا۔ ہائی ٹیک سٹی کی نالج سٹی میں منعقدہ اس پروگرام میں مختلف اقسام کے پروگرام پیش کئے گئے ۔ نکڑ ناٹک سے لے کر نوجوانوں کے لئے معلوماتی پروگرام‘سائنس اینڈ ٹکنالوجی پر مشتمل مباحثہ سمیت فولک گانوں پر مشتمل پروگراموں کے ذریعہ لٹریری فیسٹول2024کو شاندار اور کامیاب بنایاگیا ۔ملبوسات سے لے مصنوعی جویلری پر مشتمل اسٹالس بھی لگائے گئے تھے اور دنیابھر کے مصنفین کی تحریر کردہ کتابوں کا بھی میلہ اس میںرکھا گیاتھا۔ آرٹی سی کی موبائل ویان بھی رکھی گئی تھی جس میں مختلف پینٹرس کی تیار کردہ پینٹنگس کی نمائش کی گئی۔