حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی کو دھمکی آمیز کالس، ایک شخص گرفتار

,

   

حیدرآباد: سائبر کرائم پولیس آف حیدرآباد نے منگل کے روز مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی کو دھمکی آمیز فون کالس کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت شیخ اسماعیل متوطن کڑپہ سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 12جون کو جی کشن ریڈی نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ انہیں 20مئی کو دو دھمکی آمیز کالس موصول ہوئے تھے۔ سائبر کرائم کے ایڈیشنل ڈی سی پی کے سی ایس راگھویر نے بتایا کہ ملزم اپنی شناخت چھپاتے ہوئے فون کال کیا تھا۔ آج ہم نے سائبر کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے اسے عدالتی تحویل میں دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ 12جون کو جی کشن ریڈی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ انہیں 20مئی کو دو دھمکی آمیز کالس موصول ہوئے تھے۔ ہم نے آئی ٹی ایکٹ او رآئی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اے این آئی کو بتایا کہ ملزم 2017ء میں کویت میں ڈروئیور کی نوکری کیا کرتا تھا۔ اس دوران وہ سیاسی لیڈران کی تقاریر سنا کرتا تھا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ شیخ اسماعیل نے انٹرنیٹ پر کشن ریڈی کا فون نمبر معلوم کر کے انہیں دھمکی آمیز کال کیا۔