احمدآباد: آئی پی ایل میں آج گجرات ٹائٹنس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 38 رنز سے شکست دیکر پلے آف کی دوڑ سے خارج کردیا۔ حیدرآباد نے ٹاس جیتا لیکن گجرات نے کپتان شبمن گل کے76 کی مدد سے 224/6 بنائے۔ حیدرآباد کا اسکور 186/6 رہا۔ گجرات کو نمبر 2 پوزیشن حاصل ہوگئی۔