حیدرآباد: حیدرآباد کے مہدی پٹنم کراس روڈس پر خواتین کے ایک گروپ نے شدید احتجاج کرنے کے بعد ہلکی سنسنی پھیل گئی۔
تاہم پولیس نے انہیں فورا منتشر کردیا۔
عید گاہ میر عالم میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف پولیس نے 48 گھنٹوں کے خواتین کے دھرنے سے انکار کے بعد حکیم پیٹ کی نادیہ خان کی سربراہی میں خواتین کے ایک گروپ نے اچانک مہدی پٹنم کراس روڈز پر احتجاج کیا۔ اس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا اور ہمایوں نگر کی پولیس موقع پر پہنچی۔
مظاہرین نے ملک میں سی اے اے اور این اردو سی کے قوانین متعارف کروانے پر مرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
بعد ازاں پولیس نے خواتین مظاہرین کو منتشر کردیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔