حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن صدر سنجے کپور کورونا سے فوت

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن کے صدر سنجے کپور کا کورونا سے دیہانت ہوگیا ۔ وہ کئی بڑے اداروں جیسے ایل اینڈ ٹی ‘ آئی ٹی ڈبلیو ‘ بورنیو ٹکنیکل تھائی لینڈ ‘ اڈاٹ کو مصر و سوئٹزر لینڈ ‘ الشیراوی گروپ دوبئی جیسے اداروں سے وابستہ تھے ۔ ان کی عمر 56 سال تھی ۔ وہ کورونا سے متاثر تھے اور گذشتہ 11 دن سے وینٹیلیٹر پر تھے ۔ انہیں دہلی تلگو اکیڈیمی کی جانب سے ادیوگ رتن کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا ۔ پسماندگان میں بیوہ ‘ دو دختران شامل ہیں۔