مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی کی شرکت
حیدرآباد: حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن کی 47 ویں سالانہ ایوارڈ تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی مہمان خصوصی تھے۔ اسوسی ایشن کے صدر سنجے کپور نے صدارت کی۔ اس موقع پر مختلف زمروں میں ایوارڈس کی تقسیم عمل میں آئی۔ سال 2019-20 کے لئے مختلف صنعتی و تجارتی اداروں کو لائیف ٹائم اچیومنٹ ، مینجر آف دی ایئر ، انٹر پرینر آف دی ایئر اور دیگر ایوارڈس پیش کئے گئے۔ مینجنگ ڈائرکٹر کارپوریٹ کمیونکیشن سسٹم اے شیام موہن کو لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ سی ای او جی ایم آر حیدرآباد ایر کارگو سوربھ کمار کو مینجر آف دی ایئر ، مینجنگ ڈائرکٹر سیڈ ورکس انٹرنیشنل وی وینکٹ رام کو انٹر پرینر آف دی ایئر ، مینجنگ ڈائرکٹر انویاکن کیر لمٹیڈ پرشانت ریڈی کو اسمال اسکیل انٹر پرینر آف دی ایئر ، مسرز سری رام بائیو سیڈ کے آئی وی ایس رنگناتھ کو ایچ آر مینجر آف دی ایئر ، انڈین ایمنالوجیکل لمٹیڈ کو سی ایس آر ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ مسز سورنا بھٹ ، پروفیسر بی راج شیکھر اور وینکٹ کرشنا پرشاد کو بھی مختلف زمروں میں ایوارڈس دیئے گئے ۔ اجلاس میں تین یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن گزشتہ 56 برسوں سے سرگرم ہیں اور تلنگانہ کے علاوہ آندھراپردیش میں صنعتی اداروں کے فروغ میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔
