گورنر سوندرا راجن کی ورچول شرکت، مختلف شعبوں کیلئے ایوارڈز کی پیشکشی
حیدرآباد۔ حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن کی 48 ویں سالانہ ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی۔ ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ سمیت دیب صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر این ایم ڈی سی مہمان اعزازی تھے۔ حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن کے صدر سنجے کپور نے تقریب کی صدارت کی۔ گورنر نے تقریب سے ورچول خطاب کیا اور حیدرآباد مینجمنٹ اسوی ایشن کی سرگرمیوں کی ستائش کی۔ سنجے کپور نے بتایا کہ ایوارڈ تقریب کورونا وباء کے پیش نظر ورچول منعقد کی جارہی ہے۔ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر 11 مختلف ایوارڈ پیش کئے گئے جن میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، منیجر آف دی ایئر ، اسمال اسکیل انٹر پرینور آف دی ایئر، انٹر پرینور آف دی ایئر، ینگ منیجر آف دی ایئر، ایچ آر منیجر، سی ایس آر ایوارڈ فار دی ایئر، بیسٹ اسٹوڈنٹ چیاپٹر آف دی ایئر، ممبر آف دی ایئر اور دوسرے شامل ہیں۔ حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن گذشتہ 57 برسوں سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔ اس کے ارکان میں کارپوریٹ اداروں کے علاوہ چھوٹی اور متوسط صنعتوں سے وابستہ ذمہ دار شامل ہیں۔