کارکردگی اطمینان بخش، سالانہ اجلاس کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 13 جولائی (راست) حیدرآباد میوچویل بینفٹ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس اتوار 13 جولائی کو میڈیا پلس آڈیٹوریم، نظامیہ کامپلکس گن فاونڈری میں منعقد ہوا۔ جناب محمد عالم خان نے صدارت کی۔ شہ نشین پر ڈاکٹر محمد مخدوم محی الدین نائب صدر، جناب قادر عالم خان ڈائرکٹر، جناب افتخار حسین سکریٹری اور جناب رضوان حیدر خازن موجود تھے۔ جناب افتخار حسین نے خیرمقدم کیا اور سوسائٹی کی کارکردگی پر مسرت و طمانیت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سوسائٹی کے ارکان کے تعاون کی بدولت یہ ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ارکان کو دیئے گئے لون کی وصولی صدفیصد ہے۔ اس کے علاوہ سوسائٹی کی جانب سے آج تک کسی بھی ممبر کو لیگل نوٹس جاری کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی جو خود اپنی جگہ ایک کارنامہ اور سوسائٹی کی کارکردگی اس کی شفافیت، ارکان کے تعاون کا ثبوت ہے۔ جناب محمد عالم خان نے منیجنگ کمیٹی کی جانب سے تجویز پیش کی کہ 2024-25ء کے منافع کی تقسیم کے بعد سرپلس رقم کی 25 فیصد جنرل ریزرو میں جمع کی جائے۔ ڈاکٹر مخدوم محی الدین کی تجویز پر سرپلس رقم سے 5% تلنگانہ اسٹیٹ کوآپریٹیو یونین ایجوکیشن فنڈ میں ٹرانسفر کردی گئی۔ اجلاس میں مرحوم ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی منائی گئی۔ جناب محمد عالم خان سالانہ ایوان پیش کی اور بتایا کہ سوسائٹی کے ریونیو اور فکسڈ ڈپازٹس میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ جناب رضوان حیدر نے شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں محمد اعظم خان (ایف ڈی خان)، ڈاکٹر سمیع اللہ خان، ڈائرکٹر ایان میڈیکل کالج، جناب عبدالحفیظ شیخ امام، ڈائرکٹر ایم اے رزاق کے بشمول سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب افتخار حسین نے بتایا کہ حیدرآباد میوچویل بنفٹ سوسائٹی 1985 میں قائم کی گئی۔ 2018ء سے یہ کوآپریٹیو سوسائٹی بنے جنہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی معاشی پسماندگی کی ایک وجہ یہ ہیکہ بچت کی عادت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سوسائٹی بچت کی عادت کو عام کرنے اور معاشی استحکام کیلئے قائم کی گئی ہے۔ اس سوسائٹی کی بدولت کئی چھوٹے بیوپاری آج سرکردہ بزنس مین بن چکے ہیں۔ شادی بیاہ تعلیم کیلئے سوسائٹی میں کی گئی بچت کام آتی ہے۔