حیدرآباد میٹرو ریل توسیع کیلئے مرکز سے ایک پیسہ منظور نہیں کیا گیا : کے ٹی آر

   

حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک پر بڑھتی ناراضگی کے درمیان بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ ریاست میں بی جے پی کے 8 ارکان پارلیمنٹ منتخب ہونے کے باوجود این ڈی اے حکومت تلنگانہ کی انفراسٹرکچر ضرورتوں کو نظرانداز کررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے نئے بجٹ میں بھی حیدرآباد میٹرو ریل کی توسیع کے لئے کوئی فنڈس مختص نہیں کئے۔ انھوں نے کہاکہ ’’چیالنج بھرے وقت میں بی جے پی کو تلنگانہ کی مدد کے باوجود بی جے پی حکومت نے حیدرآباد میٹرو ریل کی توسیع کے لئے ایک پیسہ منظور نہیں کیا‘‘۔ راما راؤ نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت سے کی گئی کئی نمائندگیوں کو نظرانداز کردیا گیا۔