حیدرآباد میٹرو ریل کو تین نیشنل ایوارڈز کا حصول

   

حیدرآباد 9 مارچ ( سیاست نیوز ) ایل اینڈ ٹی حیدرآباد میٹرو ریل کو تعلقات عامہ ‘ سوشیل میڈیا اور برانڈنگ میں پبلک ریلیشنس سوسائیٹی آف انڈیا کی جانب سے تین نیشنل ایوارڈز دئے گئے ہیں۔ یہ ایوارڈز بنگلورو میں منعقد ہ گلوبل کمیونیکیشن کانکلیو میں دئے گئے ۔ مس انندیتا سنہا ہیڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنس نے ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل کی جانب سے یہ ایوارڈز حاصل کئے ۔ ایم ڈی حیدرآباد میٹرو ریل کے وی بی ریڈی نے کہا کہ یہ حیدرآباد میٹرو ریل کیلئے قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ تین جو ایوارڈز حاصل ہوئے ہیں وہ قومی ایوارڈز ہیں ۔