حیدرآباد میٹرو ریل کو کنٹرول میں لینے حکومت سرگرم

   

حیدرآباد 21 فبروری (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو کو ٹیک اوور کے عمل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا کہ موجودہ مالیاتی سال کے اختتام تک میٹرو ریل پراجکٹ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تکنیکی امور کیلئے بطور کنسلٹنٹ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کو مقرر کیا ہے جبکہ مالی اور قانونی معاملات کیلئے 10B1 BANK کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ آئی ڈی بی آئی نے ممکنہ مالی و قانونی پیچیدگیوں سے بچنے تفصیلی مطالعہ مکمل کرکے اپنی رپورٹ حکومت کے حوالے کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق Larsen Toubro (ایل اینڈ ٹی) کے واجبات اور دیگر متعلقہ امور پر بھی جامع رپورٹ تیار کی ہے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر HMRL اور ایل اینڈ ٹی کے درمیان بات چیت کو حتمی شکل دی جائے گی اور باہمی معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔ 23 فبروری کو ہونے والے ریاستی کابینہ کے اجلاس میں میٹرو ٹیک اوور کے معاملے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ توقع ہیکہ کابینہ کی منظوری کے بعد اس عمل میں مزید تیزی آئے گی۔ حکومت 31 مارچ تک میٹرو ریل پراجکٹ کو باضابطہ طور پر اپنے کنٹرول میں لینے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے۔2