حیدرآباد میٹرو ریل کی خدمات میں آج سے توسیع

   

حیدرآباد۔/5 ستمبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل کی خدمات میں پیر 6 ستمبر سے بعض تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ حیدرآباد میٹرو ریل نئے شیڈول کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجکر 15 منٹ تک چلائی جائے گی اور ٹرین اپنے آخری اسٹیشن کو رات تقریباً 11:15 بجے پہنچے گی۔ ٹرین میں کوویڈ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ مسافرین سے کہا گیا ہے کہ وہ ماسک، سماجی دوری، تھرمل اسکریننگ اور سنیٹائزیشن کے قواعد پر سختی سے عمل کریں۔ میٹرو ریل نے مسافرین سے درخواست کی ہے کہ وہ سیکورٹی حکام اور اسٹاف سے مکمل تعاون کریں۔R