حیدرآباد 10 دسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو ٹرین کے مسافرین اب بغیر انٹرنیٹ پسند کی فلمیں دیکھ سکیں گے اور اپنی پسند کی موسیقی سن سکیں گے ۔یہ سب کچھ اپنے موبائل کے ایک بٹن کو کلک کرنے سے ہوجائے گا کیونکہ حیدرآباد میٹرو،شوگر باکس کے تعاون سے یہ کام کررہی ہے ۔یہ خدمات مفت ہوں گی اور اس کے استعمال کرنے والوں کو موبائل ڈاٹا پر منحصر ہونا نہیں پڑے گا کیونکہ یہ مقامی وائی فائی نٹ ورک کے ذریعہ کام کرتا ہے ۔شوگرباکس زونس تمام ٹرینوں اوردس بڑے میٹرو اسٹیشنوں میں لگائے گئے ہیں۔اس کا استعمال کرنے والے زی 5کے مواد تک رسائی حاصل کرپائیں گے یا پھر وہ اینڈرائیڈ یا پھر آئی او ایس پر فری پلے ایپ کے ذریعہ یہ سب کچھ ممکن کرپائیں گے ۔حیدرآباد میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہاکہ مسافرین عموما ٹرینوں میں 35تا40منٹ سفر کرتے ہیں اور یہ خدمات ان کو تفریح کیلئے فراہم کی جارہی ہے ۔