حیدرآباد۔/26 فبروری ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے دوسرے مرحلہ کے تحت تین نئی راہداریوں کا بہت جلد آغاز متوقع ہے۔ تین کے منجملہ دو راہداریاں شہر کے مختلف حصوں کو شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ سے مربوط کریں گی۔ میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر ایم وی آر ریڈی نے کہا کہ تین راہداریوں لکڑی کا پُل تا راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ، ناگول تا ایل بی نگر اور رائے درگ تا راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ سے متعلق تفصیلی پراجکٹ رپورٹ ( ڈی پی آر ) تیار ہوچکی ہیں جسے ریاستی حکومت سے رجوع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ڈی پی آر داخل کی جاچکی ہیں۔