حیدرآباد میںہر جمعہ کو ’ گرین ڈے ‘ : مئیر

   

حیدرآباد 27 نومبر ( سیاست نیوز ) مئیر حیدرآباد جی وجئے لکشمی نے آج اعلان کیا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں ہر جمعہ کو گرین ڈے منایا جائیگا ۔ اس دن شجرکاری کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ جی ایچ ایم سی کا عملہ ‘ رہائشی ویلفیر اسوسی ایشن ‘ این جی اوز اور عوامی منتخب نمائندے بھی گرین ڈے شجرکاری میں حصہ لیں گے ۔ بلدیہ کے پریس نوٹ میں کہا گیا کہ 3 ڈسمبر سے ہریتا تلنگانہ مہم کے حصے کے طور پر اس پروگرام کا آغاز کیا جائیگا ۔ انہوں نے عوام سے بھی اس میں حصہ لینے کی اپیل کی ۔ علاوہ ازیں مئیر نے جی ایچ ایم سی انجینئرس کو خیریت آباد زون میں ہدایت دی کہ وہ موٹر سائیکلوں میں پھرتے ہوئے اپنے حدود میں سڑکوں پر کھڈوں اور دوسری بلدی شکایات کا جائزہ بھی لیں۔