حیدرآباد میں آئندہ چار دن ہلکی بارش کا امکان

   

حیدرآباد 8 ۔ جنوری ( سیاست نیوز ) حالانکہ شہر میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دن کے دوران شہر کے کچھ حصوں میںایک یا دو مواقع پر ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ حیدرآباد میںاوسط درجہ حرارت 19.2 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ اقل ترین درجہ حرارت 17.9 ڈگری حیات نگر میں ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب شہر کے کچھ حصوں میںہلکی بارش کا امکان ہے اور مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا ۔ ہلکی ہوائیںبھی چل سکتی ہیں۔ اقل ترین درجہ حرارت امکان ہے کہ 17 ڈگری اور اعظم ترین 28 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے بموجب کاپرا ‘ سکندرآباد ‘ الوال ‘ حیات نگر اور بیگم پیٹ میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔