حیدرآباد میں آج انڈو ترکش B2B پروگرام،ترکی تاجرین کی آمد

   

حیدرآباد۔/10 جنوری،( پریس نوٹ ) مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بموجب ترکی تاجرین کا ایک وفد 11جنوری 2024 کو زیر قیادت مسٹر توفیق ڈاؤنمس حیدرآباد کا دورہ کررہا ہے۔ ترکیہ کونسلیٹ جنرل کے تعاون سے انڈو ترکش B2B پروگرام 24‘بروز جمعرات 11 جنوری کو 2 بجے دن پارک کانٹننٹل ہوٹل ، ہمایوں نگر میں منعقد ہوگا۔ اس وفد میں خشک میوے، تازہ پھل، مسالے جات، خوردنی اور زیتون کے تیل، حلویات، چاکلیٹس وغیرہ کے بڑے تاجرین شامل ہیں۔ اس B2B پروگرام 24 میں مہمانان خصوصی جناب سابھاجی چوہان ڈائرکٹر جنرل فارن ٹریڈ گورنمنٹ آف انڈیا اور جناب ارہان اورکان کونسلیٹ جنرل جمہوریہ ترکیہ ڈاکٹر اصغر حسین ( موظف ) یونیسکو پیرس ( فرانس ) مہمان اعزازی اور مہمان مقرر ڈاکٹر بی پانڈے ڈائرکٹر پی ٹیو اور مسٹر توفیق ڈاونمس ڈیلیگیشن چیف مخاطب کریں گے۔ انڈو ترکش B2B پروگرام 24‘ کی صدارت جناب ناظم الدین فاروقی چیرمین ایم سی سی آئی کریں گے۔